بنگلہ دیش ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ سے باہر ہو گیا ہے۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو فیصلہ لینے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی، لیکن بی سی بی (بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ) کے ذریعہ ہندستان میں اپنے میچ نہ کھیلنے کی وضاحت کے بعد ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ جمعرات کو ڈھاکہ میں بی سی بی اور بنگلہ دیش حکومت کی میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ لیا گیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہندستان میں ٹی-20 عالمی کپ نہیں کھیلے گی۔ اس کی جانکاری آئی سی سی کو بھی دی گئی، جس کے بعد آئی سی سی نے فیصلہ کیا کہ بنگلہ دیش کی جگہ ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ کو موقع دیا جائے گا۔ اس سے قبل بی سی بی چیف نے حکومت کے ساتھ میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ ان کی ٹیم ہندستان میں ایک بھی میچ نہیں کھیلے گی۔ انھوں نے اس معاملہ میں آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ بی سی بی چیف نے کہا کہ ’’آئی سی سی نے ہمارے مقابلے ہندوستان سے شفٹ نہیں کیے۔ ہم عالمی کرکٹ کے بارے میں نہیں جانتے، اس کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آئی سی سی نے 20 کروڑ لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ کرکٹ اب اولمپک میں جا رہا ہے، لیکن اگر ہمارے جیسا ملک وہاں نہیں جا رہا تو یہ آئی سی سی کی ناکامی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش اپنی ضد پر قائم ہے اور آئی سی سی کے الٹی میٹم کے باوجود اس نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں ٹی-20 ورلڈ کپ کے میچ نہیں کھیلے گا۔ ڈھاکہ میں جمعرات (22 جنوری) کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور کھلاڑیوں کی عبوری حکومت کے کھیلوں کے مشیر آصف نذرل کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ کے بعد بی سی بی کے صدر امین الاسلام بُلبل نے بتایا کے ان کا موقف واضح ہے۔ آصف نذرل کے ساتھ میٹنگ میں بی سی بی صدر امین الاسلام، سی ای او نظام الدین کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے کچھ کھلاڑی شامل تھے۔ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی عالمی کپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں، لیکن پی سی بی نے میٹنگ کے بعد ایک بار پھر اپنا پرانا راگ الاپا ہے اور کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستان کا سفر نہیں کرے گی۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی