Sports

ہندستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دی

ہندستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دی

انگلینڈ کو شکست دے کر ہندستان نے انڈر-19 ورلڈ کپ کا چھٹا خطاب جیت لیا ہرارے ، 06 فروری: ویبھو سوریہ ونشی (175) کی شاندار سنچری اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندستان نے جمعہ کے روز فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر انڈر-19 ورلڈ کپ کا چھٹا خطاب اپنے نام کر لیا۔ 412 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اتری انگلینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی اور اس نے پانچویں اوور میں ہی جوزف مورز (17) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد بین میئس اور بی جے ڈاوکنز نے دوسرے وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت قائم کی۔ 13ویں اوور میں کھلن پٹیل نے ڈاوکنز کو آ¶ٹ کر کے انگلینڈ کو دوسرا نقصان پہنچایا۔ ڈاوکنز نے 28 گیندوں پر سات چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے ۔ کپتان تھامس ریو (31) کو کنشک چوہان نے پویلین بھیجا۔ 21ویں اوور میں ہندستان نے تیزی سے تین وکٹیں حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی؛ رالفی ایلبرٹ (صفر) رن آ¶ٹ ہوئے جبکہ فرحان احمد (ایک) اور سیبسٹین مورگن (صفر) کو دیپیش دیویندرن نے آ¶ٹ کیا۔ کیلیب فالکنر (115) اور جیمز منٹو (28) کی مزاحمت کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز بنا سکی اور میچ 100 رنز سے ہار گئی۔ ہندستان کی جانب سے دیپیش دیویندرن، امبریش اور کنشک چوہان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کھلن پٹیل اور آیوش مہاترے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ویبھو سوریہ ونشی (175) کی جارحانہ سنچری، کپتان آیوش مہاترے (53) اور ابھیگیان کنڈو (40) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رن کا ہمالیائی اسکور بنایا ہے ویبھو سوریہ ونشی نے اپنی اننگز کے دوران صرف 80 گیندوں پر 15 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے 175 رن بنائے ۔ ان کی موجودگی میں ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا 500 رن کا ہندسہ عبور کر لے گی، تاہم انگلینڈ نے آخری 10 اوورز میں اچھی واپسی کی۔ اس سے قبل ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن چوتھے ہی اوور میں ایرن جارج (9) کی وکٹ گر گئی۔ اس کے بعد ویبھو اور کپتان آیوش مہاترے نے دوسری وکٹ کے لیے 142 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔ آیوش مہاترے 51 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ویبھو سوریا ونشی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور محض 55 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ 26 ویں اوور میں آ¶ٹ ہونے سے قبل انہوں نے انڈر-19 کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ وہ یوتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ 1412 رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں، انہوں نے وجے جول (1404 رن) کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ویبھو کے آ¶ٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور رنز کی رفتار کچھ سست پڑ گئی۔ وہان ملہوترا نے 36 اور ابھیگیان کنڈو نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔ آخری اوور میں کنشک چوہان نے 18 رنز بٹور کر اسکور کو 400 کے پار پہنچایا، وہ 37 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے تین جبکہ سیبسٹین مورگن اور ایلکس گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔مینی لمسڈن نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments