Sports

ہندستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط، مارکو یانسن نے رقم کی تاریخ

ہندستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط، مارکو یانسن نے رقم کی تاریخ

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ہندستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔ آج تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ میں بغیر کسی وکٹ کے 26 رن بنا لیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی مجموعی سبقت اب 314 رنوں کی ہو گئی ہے۔ ہندستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں محض 201 رن بنائے تھے، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگ میں 288 رنوں کی بڑی سبقت مل گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز مارکو یانسن نے پہلی اننگ میں 6 وکٹ لے کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی ہے۔ یعنی مارکو یانسن اور جنوبی افریقہ دونوں کے لیے ہی دوسرا ٹیسٹ میچ اب تک یادگار ثابت ہوا ہے۔ ہندستانی ٹیم نے تیسرے دن بغیر کسی وکٹ کے 9 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال نے بہترین انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا، لیکن کیشو مہارا نے جیسے ہی راہل کو 22 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا، وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ فارم میں نظر آ رہے بلے باز دھرو جوریل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، اور سائی سدرشن ایک بار پھر نمبر 3 پر ناکام ہو گئے۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر رہے رشبھ پنت نے محض 7 رن بنائے۔ رویندر جڈیجہ اور نتیش ریڈی بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ واشنگٹن سندر نے ضرور متاثر کیا، جنھوں نے 48 اہم رنوں کا تعاون کیا۔ سندر گزشتہ ٹیسٹ میچ میں تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تھے، لیکن یہاں سائی سدرشن کو موقع دیا گیا تھا۔ کلدیپ یادو نے بھی کچھ حد تک جدوجہد کی اور 134 گیندوں میں 19 رن بنائے۔ سندر اور کلدیپ کے درمیان 8ویں وکٹ کے لیے 72 رنوں کی شراکت داری ہوئی، ورنہ ہندوستانی ٹیم کی حالت مزید خستہ ہو جاتی۔ سندر جب آؤٹ ہوئے تو ہندوستانی ٹیم کا اسکور 194 رن تھا، اور پھر جلد ہی پوری ٹیم 201 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستانی اننگ کو جلد پویلین بھیجنے میں مارکو یانسن کا بڑا ہاتھ رہا، جنھوں نے 19.5 اوورس میں 48 رن دے کر 6 وکٹ لیے۔ وہ 2000 کے بعد ایسے تیسرے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں، جنھوں نے ہندوستان میں آ کر کسی ٹیسٹ میچ میں 50 سے زیادہ اسکور بنایا اور 5 یا اس سے زیادہ وکٹ لیے ہوں۔ انھوں نے پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے 93 رن بنائے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments