نئی دہلی: انڈیا الائنس کے اہم اتحادی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے شرد پوارگروپ کے تمام 8 اراکین پارلیمنٹ نے پیرکے روزوزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے تقریباً 15 سے 20 منٹ تک ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق کئی اہم مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے۔
بیڑسے رکن پارلیمنٹ بجرنگ سونونے نے سولاپورکے اجنی ڈیم سے بیڑضلع کوپانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں شیورسے رکن پارلیمنٹ امول کولہے نے ناسک-پونے ریلوے لائن سے متعلق جاری تنازعہ کا معاملہ اٹھایا۔ بھیونڈی سے رکن پارلیمنٹ بالوماما مہترے نے نوی ممبئی ایئرپورٹ کا نام ’بھومی پتردی با پاٹل‘ کے نام پررکھنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ کسانوں سے متعلق مختلف مسائل پربھی وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاہم وزیراعظم مودی سے این سی پی شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات کے بعد سب سے زیادہ بحث حد بندی بل سے متعلق ہورہی ہے۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شرد پوارگروپ کے تمام 8 اراکین پارلیمنٹ حد بندی بل پرمودی حکومت کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کرسکتے ہیں۔ تاہم پارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔
شرد پوارکے گروپ کے پاس لوک سبھا میں 8 اراکین پارلیمنٹ ہیں، ایسے میں وزیراعظم سے ان کی ملاقات نے سیاسی قیاس آرائیوں کومزید ہوا دے دی ہے۔ اس سے قبل 22 جولائی کوبھی شرد پواراورسپریا سولے نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی۔ اب شرد پوارگروپ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف امکانات پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ملاقات کے بعد سپریا سولے نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کا مقصد مہاراشٹرسے متعلق ترقیاتی منصوبوں اورریاست کے مسائل پربات چیت کرنا تھا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی ایف سی آراے بل کی مخالفت کرے گی۔
دوسری جانب، وزیراعظم مودی سے شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات پرسیاسی بیان بازی بھی شروع ہوگئی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شرد پوارگروپ مہاراشٹرمیں کوئی بڑا سیاسی قدم اٹھا سکتا ہے، جس سے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کوجھٹکا لگ سکتا ہے۔ مہاراشٹربی جے پی کی لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے اس ملاقات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرمہاراشٹرکی ترقی کے لئے شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم مودی سے ملاقات کررہے ہیں تواس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نونیت رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرشرد پوارکے ارکان پارلیمنٹ مہاراشٹرکی ترقی اورمزید پیش رفت کے بارے میں سوچتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کررہے ہیں تواس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ فی الحال شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ اوروزیراعظم مودی کی ملاقات سے متعلق مختلف سیاسی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تاہم ان قیاس آرائیوں کی اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments