نائیجیریا کےسابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینیرامو کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ نائیجیرین فٹبال فیڈریشن نے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو کے موت کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے نائیجیریا فٹبال فیڈریشن (این ایف ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل اینیرامو جمعہ کی صبح کادونا کے علاقے اُنگوان یلوا میں ایک مقامی دوستانہ میچ کے دوران میدان میں گر کر انتقال کر گئے۔ این ایف ایف نے بتایا کہ یہ واقعہ میچ کے دوسرے ہاف کے پانچ منٹ بعد پیش آیا، اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا۔ این ایف ایف کے جنرل سیکریٹری محمد سنوسی نے تعزیتی پیغام میں کہا: یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اس وقت میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں صرف دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ اور نائیجیریا فٹبال خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران، اینیرامو نے افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کئی کلبوں کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2009 میں جمیکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کرنے کے بعد نائیجیریا کی قومی ٹیم ’’سپر ایگلز‘‘ کے لیے 10 میچز کھیلے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے