نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے کہا امریکا کی دہشت گردی کے خلاف حمایت کو سراہتے ہیں لیکن ٹرمپ کو چاہئیے کہ وہ نائیجیریا کی خود مختاری کا احترام کریں۔ خبر ایجنسی مطابق ٹرمپ کے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نائیجیرین صدر نے کہا نائجیریا میں مذہب کی بنیاد پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نائیجیریا میں تمام شہریوں کو آزادی سے زندگی گزارنے کیلئے آئینی تحفظ حاصل ہے۔ دوسری جانب نائجیریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کیمیبی امومتیمی نے ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ نائیجریا امریکا سے ملنے والے کسی بھی ممکنہ تعاون کا خیر مقدم کرے گا تاہم وہ مسیحی شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ نائیجریا کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں کہ مسیحی آبادی کی کوئی نسل کشی کی جارہی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے نائجیریا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہاں بوکو حرام اور القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ عیسائیوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور اس کو روکنے کے لیے انہوں نے محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی