Sports

ناروے نے میلان میں اٹلی کو ہرا کر 28 سال بعد ورلڈ کپ فٹبال تک رسائی حاصل کرلی

ناروے نے میلان میں اٹلی کو ہرا کر 28 سال بعد ورلڈ کپ فٹبال تک رسائی حاصل کرلی

ناروے نے اٹلی کے شہر میلان میں میزبان ملک کے ساتھ ہونے والا فٹ بال میچ ایک۔چار سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ ناروے نے 28 سال بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنائی اور اب ناروے 2026 میں ورلڈ کپ کھیلے گا۔ ناروے کے کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ میدان میں دھاوا بولا اور اطالوی کھلاڑیوں کو جھٹکا دے کر مقابلے کا آغاز کیا، ابتدائی طور پر پیچھے رہنے کے باوجود 4 -1 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں انتونیو نوسا اور ایرلنگ براؤٹ ہالینڈ نے اٹلی کے خلاف دوسرے ہاف میں ناروے کے لیے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ میچ کے دوران موسلا دھار بارش میں کھیل کر ناروے کے لڑکوں نے سیکھا کہ طاقتور سان سیرو میں فٹ بال کے دیوانے اطالویوں کے سامنے کھیلنا محفوظ اولیوال میں گھر پر کھیلنے سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ میچ میں فتح کے بعد ناروے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب نے اپنے اپنے طریقے سےخوشی کا جشن منایا، نارویجن میڈیا رپورٹ کے مطابق ناروے کے شہزادہ ہاکون، شہزادی سویری میگنس اور تقریباً 4 ہزار نارویجن فٹ بال فین میچ دیکھنے اٹلی کے شہر میلان گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments