Sports

ناٹنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز کے مارجن سے شکست دیدی

ناٹنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز کے مارجن سے شکست دیدی

انگلینڈ نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 255 رنز پر پویلین لوٹ گئی، ا نگلش بولنگ لائن کے سامنے شان ولیمز نے 88 اور سکندر رضا نے 60 رنز کی اننگز کھیلیں۔ دوسری اننگز میں انگلش بولر شعیب بشیر نے 6 وکٹ حاصل کیں، ان کی میچ میں وکٹوں کی تعداد 9 رہی، عمدہ بولنگ پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم 265 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، اوپنر برائن بینٹ نے 139 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز 565 رنز 6 وکٹ پر ڈیکلیئر کی تھی، اس دوران اولی پوپ، زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے سنچریاں اسکور کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments