جنوبی کوریا میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے صدر یون سک یول کے خلاف اپوزیشن کی مواخذے کی تحریک پر ہونے والی دوسری ووٹنگ کامیاب ہوگئی، جس کے بعد وزیراعظم ہین ڈک سو قائم مقام صدر بن گئے ہیں، جنہیں یون سک یول نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر یون سک یول مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے باوجود صدر کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم ان کی پانچ سالہ مدت تک اختیارات کم ہوجائیں گے۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت یون سک یول کی برطرفی کے حوالے سے اگلے 6 ماہ میں فیصلہ کرے گی اور اگر عدالت نے انہیں برطرف کردیا تو ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔ وزیراعظم اور قائم مقام صدر ہین ڈک سو نے یون سک یول کے مواخذے کے بعد ملک میں سیاسی استحکام یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششوں کاعزم دہرایا اور کہا کہ میں حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک ایک ہفتہ قبل پیش کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ صدر کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک پر آج جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی، مواخذے کے حق میں 204 جبکہ 85 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے لیے 200 ووٹوں کی ضرورت ت، اپوزیشن پارٹیوں کو مواخذے کی تحریک کامیاب بنانے کے لیے 8حکومتی ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری تھی۔ جنوبی کوریا کے صدر نے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا لگانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھےاورپارلیمنٹ کثرت رائے سے مارشل لا کو مسترد کردیا تھا اور مظاہرین نے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر یون سک یول نے مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کہا کہ وہ اپنے خلاف مواخذے کی تحریک کا آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔ یون سک یول جنوبی کوریا کی کنزرویٹو پارٹی کے دوسرے صدر ہیں جن کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوئی ہے، اس سے قبل 2017 میں پارک گیون ہائی کو پارلیمنٹ نے مواخذے کی تحریک کے ذریعے برطرف کردیا تھا۔
Source: social Media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع
ایران : تہران میں سڑک کا نام یحیی السنوار سے موسوم کرنے کا فیصلہ واپس
حوثیوں کو سخت سبق سکھائیں گے : اسرائیلی وزیر اعظم
’’سکیورٹی کنٹرول ہمارے پاس رہے گا‘‘ اسرائیل کا غزہ سے متعلق منصوبے کا اعلان
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان