دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی میسی کے والد کے انتقال کی جُھوٹی خبر سُنانے پر ارجنٹینا کے ٹیلی وژن پریزینٹر نے میسی کی فیملی سے معافی مانگنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ میں کوئی بری خبر دینا نہیں چاہتی لیکن آپ کو بتائیں کہ میسی کے والد ابھی ابھی وفات پاگئے ہیں، یہ سب کچھ اچانک ہوا، یہ الفاظ تھے 51 سالہ ٹی وی ہوسٹ فلورینسیا پینا کے جنہوں نے میسی کے والد کی وفات کی خبر ایک لائیو شو کے دوران سُنائی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر جلد ہی پھیل گئی اور پورے ارجنٹینا میں ایک سوگ کی سی کیفیت پیدا ہوگئی، اسی دوران پینا نے وضاحت کی کہ وفات کی خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ یہ خبر جب میسی کی فیملی تک پہنچی تو اُنہوں نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ میسی کے والد کی طبیعت خراب ہے اور ایک نامعلوم بیماری کے سلسلے میں اُن کا علاج جاری ہے لیکن وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔ اس بیان کے بعد ٹی وی ہوسٹ پینا نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ فیملی سے شرمندہ ہیں، اُنہیں یہ خبر اُن کی پروڈکشن ٹیم نے دی تھی جس کا اُنہوں نے اعتبار کرلیا، وہ غلطی کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں اور استعفیٰ دے رہی ہیں۔ دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے