Sports

میسی کے 2 گولز، ارجنٹینا نے آسٹریا کو ہرا کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی

میسی کے 2 گولز، ارجنٹینا نے آسٹریا کو ہرا کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے دو گول کی بدولت ارجنٹینا نے آسٹریا کو ورلڈ کپ کے میچ میں دو صفر سے شکست دے دی، فتح نے دفاعی چیمپئن ٹیم کو راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں بھی پہنچا دیا۔ ڈیلا س اسٹیڈیم میں 70 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے میسی نے دو گول کرکے دفاعی چیمپئن ٹیم کو ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچادیا۔ میسی اس ہفتے 39 سال کے ہوجائیں گے، اپنی سالگرہ کا ایڈوانس جشن اُنہوں نے آسٹریا کے خلاف دو گول کرکے منایا مگر میسی ان گولز سے بہت پہلے یہ جشن مناسکتے تھے لیکن میچ کے آٹھویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک وہ مس کر گئے۔ 38 ویں منٹ میں میسی نے ایک پاس کو ون ٹچ میں تبدیل کیا اور گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا دی، یہ میسی کا 17 واں ریکارڈ گول بھی تھا۔ اُنہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا، کھیل کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اُنہوں نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو دو صفر سے فتح دلادی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments