پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز سے شکست کے بعد ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میری کارکردگی اچھی نہیں میں خود کہتا ہوں میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں اسی وجہ سے ٹیم بھی صحیح نہیں کھیلی، میں انسان ہوں اور شاید میری پلاننگ میں کمی تھی، مجھ میں کمی تھی تبھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا، راولپنڈیز میں اس مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کو اوپر لانا مقصد ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو مثبت چیزیں لانا مشکل ہوجاتا ہے، مسلسل 7 میچ ہارنے کے بعد بھی مثبت چیزیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، شاداب خان کا بیک اپ ابھی تک ہمیں نہیں مل سکا، کچھ کھلاڑی ہماری ٹیم سے مثبت انداز سے پاکستان کو مل سکتے ہیں۔ راولپنڈیز کے کپتان نے کہا کہ قسمت شاید ساتھ نہیں دے رہی، کرکٹ بائی چانس ہے ضروری نہیں نتائج ہمیشہ ساتھ دیں، خراب پرفارمنس پر میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی یہ میں خود کہتا ہوں، مجھ سے غلطیاں ہوئیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہمت ہار بیٹھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے کرکٹ جنون ہے اور میں اس کھیل سے محبت کرتا ہوں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے