National

میرٹھ میں شدید کشیدگی؛  بڑی تعداد میں فورسز تعینات

میرٹھ میں شدید کشیدگی؛ بڑی تعداد میں فورسز تعینات

میرٹھ، اترپردیش: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سردھنا تھانہ علاقہ کے گاؤں سلاوا میں منگل کی رات دو فریقوں کے درمیان لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں کا زبردست استعمال ہوا۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لڑائی اور حملے میں دونوں طرف سے 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کئی لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ چونکہ معاملہ دو برادریوں سے جڑا ہوا ہے، اس لیے گاؤں میں کئی تھانوں کی پولیس فورس تعینات ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سردھنا تھانہ علاقہ کے سلاوا گاؤں میں منگل کی رات ایک طرف کے کچھ لوگ سڑک پر چل رہے تھے۔ راستے میں ایک ڈیری کے سامنے ان کا آمنا سامنا دوسری طرف کے نوجوانوں سے ہوا۔ اس دوران بحث و تکرار کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ لڑائی کی خبر گھر والوں کو ملی تو وہ وہاں پہنچ گئے۔ اس کے بعد سڑک میدان جنگ بن گئی۔ دونوں طرف سے لاٹھیاں، اینٹیں اور پتھر اڑنے لگے۔ کئی لوگوں کے پاس تیز دھار ہتھیار بھی تھے۔ ان کی زد میں آکر کئی لوگ شدید زخمی بھی ہوئے۔ ایس پی رورل راکیش کمار مشرا نے بتایا کہ کنٹرول روم سے اطلاع ملی تھی کہ سلاوا گاؤں میں دو برادریوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم بمشکل دونوں اطراف کے لوگوں کو منانے میں کامیاب ہو سکی۔ لڑائی میں دونوں فریقوں کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو مقامی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ کئی لوگ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان تصادم کے پیش نظر گاؤں میں قریبی تھانوں کی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس وقت گاؤں میں امن ہے۔ پولیس کو اس واقعے کی کچھ ویڈیو فوٹیج ملی ہے۔ جس کی بنیاد پر ماحول خراب کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments