Sports

"میچ پاور پلے میں ہی ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا": شکست کے بعد شریاس ایّر کا اعتراف

"میچ پاور پلے میں ہی ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا": شکست کے بعد شریاس ایّر کا اعتراف

دھرم شالہ، 17 مئی:رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنے کے بعد پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایّر نے اعتراف کیا ہے کہ ابتدائی اوورز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی ہی ان کی ہار کی اصل وجہ بنی۔ میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران شریاس ایّر نے کہا"بنگلورو نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے کے فوراً بعد ہمارے بالرز پر دبا¶ بڑھا دیا۔ ان کا 222 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچنا قابلِ تعریف ہے ۔ میرے خیال میں میچ پاور پلے کے دوران ہی ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، کیونکہ ہم نے اپنے 3 اہم ترین بلے باز جلد گنوا دیے تھے ۔" شریاس نے مزید کہا کہ اگرچہ ششانک سنگھ اور مارکس اسٹوئنس نے اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا اور وہ 10 رنز فی اوور کی رفتار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار کی نپی تلی بالنگ نے ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔کپتان نے اپنی مستقبل کی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے کہا"میں اس ہار سے مایوس ضرور ہوں لیکن ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں ماضی کی باتوں میں الجھنے کے بجائے مضبوط سوچ کے ساتھ اگلے میچ میں اترتا ہوں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments