Sports

"میچ کے دوران موت"... بورکینا فاسو کے اسٹار کھلاڑی کے کمسن بیٹے کا انتقال

"میچ کے دوران موت"... بورکینا فاسو کے اسٹار کھلاڑی کے کمسن بیٹے کا انتقال

مراکش میں جاری افریقن کپ آف نیشنز میں شریک بورکینا فاسو کی ٹیم کے کیمپ پر اس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب ٹیم کے اہم کھلاڑی عزیز کی کے کمسن بیٹے کا فٹ بال میچ کے دوران انتقال ہو گیا۔ مراکشی کلب 'وداد البیضاوی' سے وابستہ کھلاڑی عزیز کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ افریقن کپ کے آٹھویں راؤنڈ ) میں آئیوری کوسٹ کے خلاف مقابلے کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں اپنے 9 سالہ بیٹے کی وفات کی خبر ملی۔ رپورٹس کے مطابق، عزیز کی کا بیٹا اسکول میں فٹ بال میچ کھیل رہا تھا کہ اچانک گر پڑا اور اس کا سر زمین سے زور سے ٹکرایا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اس کڑے وقت میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کے لیے عزیز کی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر فوری طور پر بورکینا فاسو روانہ ہو گئے ہیں۔ بورکینا فاسو کی ٹیم گروپ ای میں الجزائر کے بعد دوسرے نمبر پر رہ کر اگلے مرحلے میں پہنچی تھی، جبکہ اس گروپ میں سوڈان تیسرے اور استوائی گنی آخری نمبر پر رہی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments