میچ کے دوران کچھ اسٹار پلیئرز اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا پورٹس کے مطابق لڑائی کا یہ واقعہ انگلش پریمیئر لیگ میں پیش آیا جہاں چیلسی اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ کے دوران زبردست لڑائی ہوئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، ویڈیو میں فٹبال پلیئرز ایک دوسرے کو پکڑتے اور دھکیلتے نظر آرہے ہیں۔ 31 جنوری کو ہونے والا مقابلہ چیلسی نے 2-3 سے جیتا، اس سنسنی خیز میچ میں شائقین کا بھی جوش و خروش عروج پر رہا، چیلسی کی کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان پرتشدد جھگڑا ہوگیا۔ فٹبال میچ کے دوران ہونے والا معمولی جھگڑا اس وقت شدت اختیار کرگیا جب ویسٹ ہیم کے کھلاڑی اڈاما ٹرور نے چیلسی کے کوکوریلا کو زمین پر گرا دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مشتعل ہو گئے اور کافی دیر تک لڑائی جاری رہی، اس دوران ویسٹ ہیم کے دفاعی کھلاڑی جین کلیئر ٹوڈیبو اپنا آپا کھو بیٹھے اور یہاں تک کہ چیلسی کے پیڈرو کو گلے سے پکڑ لیا جس کے بات کافی بڑھ گئی۔ ریفری اینتھونی ٹیلر نے فوری طور پر ٹوڈیبو کو اس حرکت پر ریڈ کارڈ دکھایا، تاہم ریفرینگ کے بارے میں بھی اس میچ کے بعد کئی سوالات اٹھیں ہیں کیونکہ کئی کھلاڑیوں کو بغیر سزا کے چھوڑ دیا گیا۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی