Sports

میچ فکسنگ: لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کے برطانوی مالک کو چار سال قید کی سزا

میچ فکسنگ: لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کے برطانوی مالک کو چار سال قید کی سزا

سری لنکا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز سری لنکن پریمیئر لیگ کی ٹیم کے برطانوی مالک کو مقامی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کے الزام میں چار سال قید سزا سنا دی ہے۔ ایک عدالتی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مذکورہ سزا اپیل تک معطل رہے گی۔ بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والے تمیم رحمان، جو ڈمبولا تھنڈرز کے مالک ہیں، نے اس الزام کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک کھلاڑی کو متاثر کرنے اور بٹنگ کا انتظام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جرم قبول کرنے کے بعد، عدالت نے رحمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال قید کی سزا سنائی گئی، تاہم یہ سزا پانچ سال کے لیے معطل کر دی گئی۔ کولمبو ہائی کورٹ نے ٹیم کے مالک پر 2 کروڑ 40 لاکھ سری لنکن روپے (تقریباً 80 ہزار امریکی ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ سزا 2019 میں منظور کیے گئے اس سخت قانون کے مطابق سنائی گئی ہے جس کا مقصد سری لنکا میں کھیلوں میں بدعنوانی کی روک تھام ہے۔ رحمان کی 2024 میں گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب مبینہ طور پر متاثرہ کھلاڑی نے حکام کو آگاہ کیا۔ یہ گزشتہ چھ برس قبل لیگ کے قیام کے بعد کسی پریمیئر لیگ عہدیدار کی پہلی گرفتاری تھی۔ انہیں کولمبو ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا تھا، اور ضمانت پر رہائی سے قبل وہ چند ہفتے حراست میں رہے۔ عدالتی اہلکار کے مطابق ٹیم منیجر مجیب الرحمٰن، جو پاکستانی شہری ہیں اور اس کیس میں ملوث بتائے جاتے ہیں، کی گرفتاری کے لیے بھی وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments