International

میں نے سنا ہے کہ شامی صدر شان دار کام کر رہے ہیں : ٹرمپ

میں نے سنا ہے کہ شامی صدر شان دار کام کر رہے ہیں : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں شامی صدر احمد الشرع کا واشنگٹن میں استقبال کر سکتے ہیں ... ان توقعات کے بیچ کہ شامی صدر جلد امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ نے پیر کو ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا "ہاں، وہ شاید آئیں… وائٹ ہاؤس میں". ٹرمپ نے مزید کہا "میں نے سنا ہے کہ وہ بہت شان دار کام کر رہے ہیں"۔ امریکی صدر نے یہ بھی وضاحت کی کہ ان کی حکومت نے شام پر عائد بعض پابندیاں ختم کر دی ہیں تاکہ اسے "بچاؤ کا ایک موقع" دیا جا سکے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شام کے وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے اتوار کو تصدیق کی تھی کہ صدر الشرع اس ماہ وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شام کی تعمیرِ نو کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔ انھوں نے کہا "بات چیت کے موضوعات میں پابندیاں اٹھانا اور امریکہ کے ساتھ نئے باب کا آغاز شامل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور شام کے درمیان ایک بہت مضبوط شراکت قائم ہو"۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments