International

’میں مسلمان ہوں، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے‘: نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی

’میں مسلمان ہوں، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے‘: نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی

نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے۔ جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی ہے، مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے شہریوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، میں یکم جنوری کو نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا، ہم آپ کے لیے لڑیں گے کیوں کہ ہم آپ میں سے ہیں، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، نیویارک میں اب اسلاموفوبیا پھیلایا نہیں جا سکے گا، میں ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں۔ ظہران ممدانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجھے پتہ ہے آپ دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ کو 4 جملے کہوں گا، مزدور حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑیں ہوں گے، نیویارک سٹی کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا جہاں اسلاموفوبیا کے نام پر الیکشن جیتا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments