پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر میں فیصلہ کروں تو شاہین، بابر اور شاداب کو باہر بٹھا دوں۔ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شرمناک شکست کے بعد نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان پر برس پڑے۔ نمبیبیا کے خلاف پاکستان کی حکمتِ عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں نمبیبیا کے خلاف میچ میں نئے لڑکوں کو موقع دوں، انہیں کھلاؤں اور اعتماد دوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتنے عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ یہی لوگ کھیلے جا رہے ہیں، جہاں ہماری ان سے امید ہوتی ہے کہ اس ٹیم کے خلاف اچھا پرفارم کریں گے، اتنے سینئر کھلاڑی ہیں، اب اگر اتنے سینئر کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے تو پھر باہر بیٹھے جونیئر کو کھلائیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہم جب تک ڈومیسٹک کرکٹ مضبوط نہیں کریں گے، اپنے کھلاڑیوں کی گرومنگ نہیں کریں گے، ان کی اسکلز پر کام نہیں کریں گے تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔ انہوں نے ہر شہر میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر بھی زور دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جب تک پیسہ نہیں لگائیں گے نتائج یہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف 61 رنز کی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ مرحلے میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔ کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایونٹس کے مقابلوں میں اس کی برتری 1-8 ہو گئی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی