Sports

’ہمیں دھوکا دیا گیا‘، کیرالا کے وزیرِ کھیل کا میسی اور ارجنٹینا فٹبال ٹیم پر سنگین الزام

’ہمیں دھوکا دیا گیا‘، کیرالا کے وزیرِ کھیل کا میسی اور ارجنٹینا فٹبال ٹیم پر سنگین الزام

ریاست کیرالا کے وزیرِ کھیل وی عبدالرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم اور اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے وعدے کے باوجود کیرالہ آ کر میچ نہ کھیل کر ریاست کو دھوکا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیرِ کھیل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ارجنٹینا ٹیم کو کیرالہ لانے کے لیے طویل مذاکرات کیے گئے تھے اور اسپانسرز سے تقریباً 250 کروڑ روپے کا انتظام کرنا آسان نہیں تھا، رقم وصول کرنے کے باوجود ٹیم طے شدہ دورے پر نہیں آئی جو انتہائی مایوس کُن عمل ہے۔ وی عبدالرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ارجنٹینا ٹیم نے اسی طرح 5 دیگر ممالک کے ساتھ بھی معاہدے کیے مگر وہاں بھی میچ کھیلنے نہیں گئی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ کیرالہ کے وزیرِ کھیل نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ٹیم کی آمد کا منتظر تھا اور اس واقعے سے کیرالہ کے فٹبال شائقین شدید مایوس ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ ارجنٹینا فٹبال ٹیم اور لیونل میسی مارچ میں کیرالہ کا دورہ کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments