واشنگٹن (19 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان کو ایک شان دار عشائیہ دیا، جس میں فٹ بال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو، اور دنیا کی دولت مند ترین شخصیت، ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں امریکی صدر کے بلیک ٹائی ڈنر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور فیفا کے صدر جیانی انفانتینو سمیت متعدد معروف شخصیات نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے پچھلے سال ٹرمپ کے انتخابات کی حمایت اور مالی اعانت کی تھی، اور اس سال کے اوائل میں ان کی انتظامیہ کے قریبی مشیر بھی بنے، جس نے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کی قیادت کی اور وفاقی فنڈز اور ملازمتوں میں کٹوتیوں کی نگرانی کی۔ی قرار دے دیا تاہم جلد ہی ایک تلخ عوامی سطح کے جھگڑے کے بعد دونوں میں دوری پیدا ہو گئی اور مسک نے حکومتی ادارے کی قیادت چھوڑ دی، اس کے بعد یہ کسی تقریب میں دونوں کی پہلی ملاقات ہے، اس عشائیے میں ایلون مسک کی حاضری دونوں کے درمیان ہنگامہ خیز تعلقات میں مفاہمت کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔ یہ واضح نہیں تھا کہ فٹبالر کیوں اس عشائیے میں مدعو کیے گئے، لیکن پرتگالی اسٹرائیکر 2022 سے سعودی فٹبال لیگ کا چہرہ ہیں۔ ٹرمپ نے رونالڈو سمیت کچھ مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ریمارکس بھی دیے، ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن کو رونالڈو سے متعارف کرایا، اور وہ اس ملاقات سے بہت متاثر ہوا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی