Sports

متنازع ٹوئٹ معاملہ، نسیم شاہ نے ذمہ داری قبول کرکے معذرت کرلی

متنازع ٹوئٹ معاملہ، نسیم شاہ نے ذمہ داری قبول کرکے معذرت کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی، وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔ نسیم شاہ نے کہا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں نسیم شاہ نے کمیٹی کو شو کاز کا جواب دیا جس کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ذاتی سماعت کی۔ تاہم اب کمیٹی نے سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ بورڈ کے مطابق کمیٹی نے نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو نوٹ کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ انہوں نے معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments