International

مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ نامکمل دستاویزات کی وجہ سے چند انڈین یاتریوں کو داخلے سے روکا گیا: پاکستان

مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ نامکمل دستاویزات کی وجہ سے چند انڈین یاتریوں کو داخلے سے روکا گیا: پاکستان

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو برادری کے کچھ افراد کے ملک میں داخلے سے روکنے کے الزامات کو پاکستان بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات قرار دے کر واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور حقائق کو مسخ کرنے اور ایک ایسے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی ایک اور کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں جو خالصتا انتظامی نوعیت کا تھا۔‘ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ’پاکستان کے ہائی کمیشن، نئی دہلی نے چار سے تیرہ نومبر 2025 تک بابا گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 2,400 سے زیادہ ویزے جاری کیے تھے۔ مجموعی طر پر 1,932 زائرین اٹاری-واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تاہم تقریبا 300 ویزا ہولڈرز کو انڈین حکام نے عبور کرنے سے روک دیا تھا۔‘ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے امیگریشن کا سارا عمل ہموار، منظم اور کسی بھی رکاوٹ سے پاک تھا۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ ’بہت کم تعداد میں لوگوں کے پاس نامکمل دستاویزات پائی گئیں اور وہ امیگریشن حکام کو تسلی بخش جوابات فراہم کرنے سے بھی قاصر تھے۔ اس لیے روایتی طریقہ کار کے ذریعے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ واپس انڈیا چلے جائیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments