Sports

مستفیض کیساتھ سلوک، بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح ورلڈکپ میچز سری لنکا میں کھیلے، بنگلہ دیشی وزیر کھیل

مستفیض کیساتھ سلوک، بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح ورلڈکپ میچز سری لنکا میں کھیلے، بنگلہ دیشی وزیر کھیل

بنگلادیش میں فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے یوں اچانک ہٹانے پر شدید ردعمل سامنے آگیا ہے، نیا مطالبہ سامنے آگیا۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض ارلرحمان کیساتھ تعصب پسندانہ سلوک سامنے آنے اور حکومت کی ایما پر انھیں انڈین پریمیئرلیگ سے ہٹانے کے بعد مطالبہ سامنے آیا ہے کہ بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح اپنے ورلڈکپ کے میچز سری لنکا میں شیڈول کرائے۔ وزیرکھیل آصف نذرل نے کہا کہ بنگلادیش بورڈ آئی سی سی سے ورلڈکپ میں ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت لے، بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح ورلڈکپ کے مقابلے سری لنکامیں کھیلے بی سی سی آئی نے اپنے متعصبانہ فیصلے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کردے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی کہ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے باہر کردیا جائے۔ گزشتہ دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، جس نے انھیں آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا بنگلہ دیشی کھلاڑی بنایا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments