آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیموں کو انڈیا سے وطن واپسی کے لیے دشواری کا سامنا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ زمبابوے کرکٹ نے زمبابوے ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ ٹیم اس وقت انڈیا میں محفوظ ہے۔ زمبابوے کرکٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر کے اختتام کے بعد ٹیم انڈیا میں محفوظ ہے۔ بورڈ کے مطابق اسکواڈ نے براستہ دبئی وطن واپس جانا تھا لیکن پلان متاثر ہوا ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے ٹرانزٹ روٹس پر مشکل پیش آئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی معاملے کو دیکھ رہی ہے اور مسئلے کو متبادل طریقوں سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، آئی سی سی سے مکمل طور رابطے میں ہیں آئی سی سی سے مل کر اسکوڈ کی حفاظت کے ساتھ وطن واپسی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھی ورلڈ کپ میں سفر کے اختتام کے بعد انڈیا میں موجود ہے۔ میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اتوار کو انڈیا کے خلاف میچ کے بعد فوری طور واپسی کے لیے دبئی روانہ ہونا تھا۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث فلائٹس آپریشن جزوی بحال ہوا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی واپسی کے سفر کی تصدیق کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی جلد واپسی کے معاملے کے حل کے لیے پُر امید ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی