International

مراکش میں نوجوانوں کے بڑے مظاہرے: حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

مراکش میں نوجوانوں کے بڑے مظاہرے: حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

مراکش میں نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت کئی شہروں میں آن لائن گروپ ’GenZ 212‘ کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری پیسہ نئے فٹبال اسٹیڈیمز پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر لگایا جائے۔ مراکش کے جنوبی شہروں میں مظاہروں کے دوران بینک اور گاڑیاں جلائی گئیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مراکش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر تیار ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments