Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دسویں کی رات پرولیا میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل حادثات، چھ افراد کی موت

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

دسویں کی رات پرولیا میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل حادثات، چھ افراد کی موت
دسویں کی رات پرولیا میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل حادثات، چھ افراد کی موت — October 23, 2026
دسویں کی رات پرولیا میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل حادثات، چھ افراد کی موت
دسویں کی رات پرولیا کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل کے کئی حادثات کی خبریں سامنے آئیں۔ کہیں موٹر سائیکل کی ٹرک سے ٹکر ہوئی، تو کہیں موٹر سائیکل نے راہ گیر کو ٹکر مار دی۔ چند ہی گھنٹوں کے اندر الگ الگ حادثات میں پرولیا میں کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی۔
پرولیا مضافاتی تھانے کے تحت آئمنڈی علاقے میں ایک موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر لگتے ہی موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد سڑک پر جا گرے۔ ان کی شناخت 22 سالہ شانتی رام مہاتو اور 18 سالہ روہن مہاتو کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق جے پور تھانے کے پالنجا گاو¿ں سے تھا۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
پرولیا کے مان بازار تھانے کے تحت پتھرکاٹا گاو¿ں میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے نابالغ دیپ اوراو¿ں کی موت ہو گئی۔ ٹمنا تھانے کے بھادسا موڑ پر ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ زیر علاج رہنے کے دوران 19 سالہ نوجوان کرشن کمل مہاتو کی موت ہو گئی۔ اس کا تعلق کینڈا تھانے کے علاقے سے تھا۔ دیگر دو زخمیوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔دوسری جانب، پارا تھانے کے علاقے میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 19 سالہ بھجن باو¿ڑی کی موت ہو گئی۔ وہ سانتال ڈیہی تھانے کے تحت پابڑا گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔
ایک اور حادثہ پرولیا کے ہ±ڑا تھانے کے تحت جامباڑ علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں بھگوت مہاتو شدید زخمی ہو گئے۔ وہ پرولیا مضافاتی تھانے کے تحت باندھ گڑھ گاو¿ں کے رہنے والے تھے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں پرولیا میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس کے علاوہ، منگل کی رات رگھوناتھ پور تھانے کے تحت نندوآڑا علاقے میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سردار علی نامی ایک شخص زخمی ہو گئے تھے۔ بدھ کو علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ وہ آسنسول جنوبی تھانے کے تحت کمارپور کے رہنے والے تھے۔ضلع کے ایک پولیس افسر نے بتایا، ”زیادہ تر حادثات نشے کی حالت میں اور لاپروائی سے تیز رفتار گاڑی چلانے کے باعث پیش آ رہے ہیں۔“ تاہم، افسر نے کہا کہ تمام واقعات کی الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دسویں کی رات پرولیا میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل حادثات، چھ افراد کی موت...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn