Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

عیسائی خاندان پر تشدد، پنڈال میں لے جاکر انجلی دلائی گئی

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

عیسائی خاندان پر تشدد، پنڈال میں لے جاکر انجلی دلائی گئی
عیسائی خاندان پر تشدد، پنڈال میں لے جاکر انجلی دلائی گئی — October 23, 2026
عیسائی خاندان پر تشدد، پنڈال میں لے جاکر انجلی دلائی گئی
عیسائی مذہب کے رسم و رواج پر عمل کرنے کی پاداش میں درگا پوجا کے دوران مغربی مدنی پور کے چَندرکونا میں تین خاندانوں کو گاو¿ں والوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ الزام ہے کہ انہیں گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا اور ان پر ظلم کیا گیا۔ صرف یہی نہیں، زبردستی پنڈال میں لے جا کر انجلی دلوائی گئی اور پرساد بھی کھلایا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس سلسلے میں چَندرکونا تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس کے بعد سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں کے باہر پولیس تعینات ہے۔ اس کے باوجود ان خاندانوں کا خوف ختم نہیں ہو رہا۔ خاندان کے ایک فرد نے کہا، ”ابھی پولیس موجود ہے۔ جب پولیس نہیں رہے گی، تب کیا ہوگا؟“
چَندرکونا کی منوہرپور گرام پنچایت کے تحت پاتلاپور گاو¿ں میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے تین خاندانوں پر درگا پوجا کے دوران حملہ کیے جانے کا الزام ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا اور مارپیٹ بھی کی گئی۔ اشٹمی کے دن زبردستی پنڈال میں لے جا کر انجلی دلوائی گئی۔ اس کے بعد انہیں پرساد کھانے پر بھی مجبور کیا گیا۔ اس معاملے میں گاو¿ں کے بعض لوگوں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاندان کی ایک رکن لکشمی منڈل نے کہا، ”ہمیں گھر سے نکال کر جس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس سے ہم خوف زدہ ہیں۔ ابھی پولیس موجود ہے، لیکن جب وہ نہیں رہے گی تو کیا ہوگا؟“
اس خاتون کا دعویٰ ہے، ”ہم عیسائی ہیں یہی ہمارا جرم ہے۔ ہمیں زبردستی پنڈال میں لے جا کر انجلی دلوائی گئی اور پرساد کھلایا گیا۔“گاو¿ں کے بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان خاندانوں نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا ہے۔ اس دعوے کے جواب میں لکشمی نے کہا، ”ہم نے اپنی ذات اور مذہب تبدیل کیا ہے، یہ بات ہم آج بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔ ہم دل و جان سے عیسیٰ? پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم نے عیسائی مذہب اختیار کیا ہے، لیکن ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ اس کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود ہے۔“
پولیس ذرائع کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحریری شکایت درج کر لی گئی تھی۔ شکایت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مغربی مدنی پور کی پولیس سپرنٹنڈنٹ پاپیا سلطانہ نے کہا، ”تحقیقات جاری ہیں۔“ واقعے کے بعد سے گاو¿ں میں پولیس کی سکیورٹی کئی گنا بڑھا دی گئی ہے۔

عیسائی خاندان پر تشدد، پنڈال میں لے جاکر انجلی دلائی گئی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn