تہوار کے موسم میں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی
تہوار کے موسم میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر افسران کی غیر حاضری پر وزیر صحت شاردوتا مکھوپادھیائے نے ناراضی ظاہر کی ہے۔ جمعہ کو انہوں نے اس معاملے پر محکمہ? صحت کے دفتر، سواستھ بھون میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ اس میں تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپل، سپرنٹنڈنٹ، نائب پرنسپل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور صفائی کارکنوں کو موجود رہنے کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے وزیر صحت نے صحافیوں کے سامنے اپنی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کام کروانے کے لیے بھی ہدایات جاری کرنی پڑیں گی؟
درگا پوجا کے دوران چورباغان سروجنین کلب میں پیش آنے والے حادثے کے باعث کولکاتا کے اسپتالوں پر دباو¿ بڑھ گیا تھا۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر شہر کے بڑے پوجا پنڈالوں میں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیمیں تیار رکھی گئی تھیں۔ لیکن اسی دوران وزیر صحت کے علم میں آیا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹر اور دیگر افسران غیر حاضر رہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض افراد نے بغیر اجازت چھٹی لے رکھی ہے۔ اسی کے بعد جمعہ کی یہ میٹنگ طلب کی گئی۔
شاردوتا نے کہا، ”کام کروانے کے لیے ہدایات جاری کرنی پڑیں، یہ تو شرم کی بات ہے۔ آپ ملازمت ہی کام کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا مطلب عوام کے ملازم ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہماری خدمات چلتی ہیں۔ اس لیے ہمیں عوام کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔ محکمہ? صحت ایک ہنگامی نوعیت کا محکمہ ہے۔ ہمارے لیے نہ پوجا ہے، نہ عید، نہ کرسمس اور نہ ہی کوئی چھوٹا بڑا دن۔ ہمیں ہفتے کے ساتوں دن، چوبیس گھنٹے کام کرنا ہوتا ہے۔“
تہوار کے موسم میں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments