Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

مانسون اجلاس: ہنگامے کے درمیان اینٹی پیپر لیک ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور، راہل گاندھی نے وزیر داخلہ پر اٹھائے سوال

مانسون اجلاس: ہنگامے کے درمیان اینٹی پیپر لیک ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور، راہل گاندھی نے وزیر داخلہ پر اٹھائے سوال

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اینٹی پیپرلیک بل منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ بل پربحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اورنہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے بغیرحقائق کے بیان دیا ہے۔ اگراحتجاج کے دوران طلبا پرگولی ہی نہیں چلائی گئی توپھریہ سوال بے معنی ہے کہ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ جتیندرسنگھ نے واضح کیا کہ گولی چلانے کا حکم حکومت یا وزیرنہیں بلکہ مجسٹریٹ دیتا ہے۔ ان کے مطابق، احتجاج کے دوران مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے صرف آنسوگیس کے گولے استعمال کئے گئے تھے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے اینٹی پیپرلیک بل پربحث کے دوران مودی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے ملک کے تعلیمی نظام پرسوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے ملک کے تعلیمی نظام اورامتحانی نظام پرقبضہ کرلیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ صرف وزیرتعلیم کوتبدیل کرنے سے نظام میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کے مطابق، سابق وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان محض ایک “چہرہ” تھے، جبکہ اصل میں تعلیم کی وزارت آرایس ایس کے اثرورسوخ میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرایس ایس کے افراد اہم تعلیمی اداروں اوریونیورسٹیوں کے کلیدی عہدوں پرموجود ہیں اورملک کی ہربڑی یونیورسٹی میں آر ایس ایس سے وابستہ وائس چانسلرتعینات ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندرپردھان کے استعفے سے تعلیمی نظام میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ اصل کنٹرول آرایس ایس کے ہاتھ میں ہے۔ جتیندرسنگھ نے راہل گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائی کووہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب جا کربیٹھ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیراعظم بننے کی خواہش پوری نہیں ہوئی، اس لئے انہوں نے سوچا کہ کم از کم وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب ہی بیٹھ جائیں۔ مرکزی وزیرنے مزید کہا کہ ابتدا میں راہل گاندھی اس احتجاج سے خود کودوررکھے ہوئے تھے کیونکہ انہیں لگ رہا تھا کہ یہ عام آدمی پارٹی کی تحریک ہے، لیکن جب احتجاج زورپکڑنے لگا تووہ بھی اس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب راہل گاندھی کووزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب سے ہٹایا گیا توانہیں سبکی کے ساتھ وہاں سے جانا پڑا۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ اتنے اہم بل پرسنجیدہ تجاویزدینے کے بجائے اپوزیشن نے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنی تقریرمیں غیرپارلیمانی زبان استعمال کیا، جوحیران کن ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ انہیں تعجب ہے کہ کیا راہل گاندھی کوپارلیمانی کارروائی کے بنیادی اصولوں کا بھی علم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کے مستقبل یعنی نوجوانوں کے لئے “احمق” جیسے الفاظ استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments