نئی دہلی، 09 مئی :ہندستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی کارروائی کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی رات وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس میٹنگ کے بارے میں معلومات دیں۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، تینوں افواج کے سربراہان اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر دفاع اور سینئر افسران نے وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی جانے والی کارروائیوں اور اس کے جواب میں ہندوستانی فوجوں کی کارروائیوں کی معلومات دیں۔ واضح رہے کہ آپریشن سندور کے بعد سے پاکستانی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی سرحدوں پر لگاتار حملوں کی کوشش کر رہی ہے۔ آج بھی ہندوستان کی مسلح افواج نے سامبا اور جیسلمیر جیسے علاقوں میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کو تباہ کر کے حملوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
Source: Uni News
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
بھارت کی پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے
’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کیلئے بند
جموں وکشمیر: پاکستانی گولہ باری میں ایک سینئر افسر سمیت تین از جان