International

ممدانی سے متعلق بولتے ہوئے ٹرمپ کیوں ناچنے لگے، ویڈیو وائرل

ممدانی سے متعلق بولتے ہوئے ٹرمپ کیوں ناچنے لگے، ویڈیو وائرل

امریکا میں ظہران ممدانی 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ تاریخی فتح حاصل کر کے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے، نوجوان ووٹرز، خاص طور پر 45 سال سے کم عمر کے ووٹروں نے انہیں مکمل طور پر سپورٹ کیا، ان کی مہم سوشل میڈیا پر بہت مقبول تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی سے متعلق بولتے ہوئے اپنی تقریر کے دوران ایک موقع پر ناچنا شروع کردیا، اس موقع پر میامی کے کیسیا سینٹر میں کاروباری رہنما، کھلاڑی اور سیاست دان موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتخابی کامیابی کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے رقص جیت کے سگنیچر گانے پر کیا۔ ان کے سگنیچر رقص کے دوران سامعین بھی اس میں شامل ہو گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یہ تقریب ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب کے دوران، انہوں نے اس موقع پر ریپبلکن پارٹی کی شکست کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”مواصلات کی کمی حمایت میں کمی کا باعث بنی۔” اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک وہ وائٹ ہاؤس میں ہیں امریکہ کبھی کمیونسٹ ملک نہیں بنے گا۔ ظہران ممدانی کی جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ نیویارک اب آزاد نہیں ہے کیونکہ اس شہر نے میئر کے طور پر ایک کمیونسٹ کو منتخب کیا ہے، نہ کہ سوشلسٹ۔ ٹرمپ نے ممدانی کا نام لیے بغیر کہا کہ میامی اب نیویارک چھوڑ کر آزادی کے متلاشی افراد کے لیے نئی منزل بنے گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا، ”ہم اس کا خیال رکھیں گے،” لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments