نئی دہلی، 06 اگست : سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ ممبئی کے ایک نجی کالج میں طالب علموں کے حجاب، نقاب، برقعہ، ٹوپی وغیرہ پہننے پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے کالج کے طلباء کے ایک گروپ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے عرضی گزاروں کے وکیل سے کہا کہ معاملہ جلد ہی سماعت کے لیے درج کیا جائے گا۔ بینچ کے سامنے درخواست گزاروں کے وکیل نے معاملے کو نہایت ضروری قرار دیتے ہوئے اس کی فوری فہرست کی درخواست کی۔ وکیل نے کہا، "یونٹ ٹیسٹ جلد آنے والے ہیں، براہ کرم اس کی درج فہرست کریں۔" چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کے وکیل سے کہا کہ میں نے کیس کی سماعت کے لیے ایک بینچ مقرر کر دی ہے اور اسے آئندہ دنوں میں جلد درج فہرست کیا جائے گا،طلبا نے اپنی عرضی دلیل دی کہ یہ ڈریس کوڈ من مانی اور امیتازی ہے۔ کالج نے ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا حکم دے کر غلط کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ضابطہ آئین کے آرٹیکل 19 (1) (a) کے تحت ان کے لباس کے انتخاب کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے، یعنی ان کی پرائیویسی کے حق اور آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت ان کے مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔" درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ڈریس کوڈ اور احاطے میں حجاب، نقاب، برقعہ وغیرہ پر پابندی ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کوڈ کے مطابق طلبہ کا لباس رسمی اور سادہ ہونا چاہیے اور اس سے کسی طالب علم کا مذہب ظاہر نہیں ہونا چاہیے۔ ممبئی کے این جی آچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے حکام نے اپنے طالب علموں کو کیمپس میں حجاب، نقاب، برقع، اسٹول، ٹوپی وغیرہ پہننے سے روکنے کے لیے ایک ڈریس کوڈ مقرر کیا ہے، نو طالبات نے اس ڈریس کوڈ کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں جسٹس اے ایس چندورکر راجیش ایس پاٹل کی بنچ نے 26 جون کو درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ڈریس کوڈ پر عمل کرنے پر اصرار کالج کے احاطے میں ہے اور درخواست گزاروں کی پسند اور اظہار رائے کی آزادی متاثر نہیں ہوتی، ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے طالبات نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
Source: uni news
کوئمبٹور کے تاجر کے بارے میں سیتا رمن کے بیان پر راہل-کھڑگے برہم
مولانا کلیم صدیقی اور ڈاکٹر عمر گوتم کو سزا غیر آئینی: مشاورت
کشتواڑ تصادم :چار فوجی زخمی، آپریشن ہنوز جاری
ہریانہ انتخاب : کانگریس نے 40 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری, رندیپ سرجے والا کے بیٹے کو میدان میں اتارا
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے
اے پی: اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی پردلت نوجوان کی ماں کو درخت سے باندھ کرپاگل سے شادی کروانے کی کوشش
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے
بھاجپا نے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سوئس اکاؤنٹس کی ضبطی سے متعلق ہنڈنبرگ کی تازہ ترین رپورٹ بے بنیاد : اڈانی
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ملت اسلامیہ ہند کے نام ہدیۂ تشکر