National

ممبئی اور تھانے میں شدید گرمی،پارہ40ڈگری سے تجاوز

ممبئی اور تھانے میں شدید گرمی،پارہ40ڈگری سے تجاوز

ممبئی8 اپریل : اگلے دو دن عرس البلاد ممبئ ایم۔ ایم آر ریجن میں رہنے والے لوگوں کے لیے پریشان کن ہو سکتے ہیں، کیونکہ درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھ رہا ہے۔ پیراورنگل کو ممبئی اور تھانے میں پارہ 36 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا۔ ایم ایم آر کے اندرونی علاقوں میں پارہ 40 ڈگری کو عبور کر گیا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بدھ کو بھی ایم ایم آر اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ پیر کو ممبئی کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اتوار کے مقابلے 2.2 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی وقت تھانے میں اتوار کو 37 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو پارہ 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی سائنسدان سشما نائر نے کہا کہ ممبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ مشرق سے آنے والی گرم ہوائیں ہیں۔ جمعرات سے ممبئی کے درجہ حرارت میں قدرے کمی متوقع ہے۔ موسم کی نگرانی کرنے والی ایک نجی ایجنسی کے مطابق پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت امبرناتھ میں 42 ڈگری، کرجت میں 41.7 ڈگری، ممبرا میں 41.1 ڈگری، کھارگھر میں 40.7 ڈگری، بیلا پور میں 40 ڈگری اور پنویل میں 39.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس بار گرمی مارچ سے ہی شروع ہو گئی ہے۔ اپریل میں ہی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ جیسے مئی اور جون کامہینہ آگیا ہو، تیز گرم ہوائیں گرمی کی لہر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ اس بار عوام کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس لیے شہریوں سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments