تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف آٹھ سو رنز مکمل کرلیے۔ انگلینڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں،اننگز میں 800 سے زائد رنز بنانے کا اس سے قبل آخری کارنامہ سری لنکا کا تھا، سری لنکا نے 1997 میں انڈیا کے خلاف 952/6 بنائے تھے۔ انگلینڈ نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 اور 1930 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 849 رنز بنائے تھے،تاریخ میں 800 سے زائد کے چار ٹوٹل میں سے تین انگلینڈ کے ہیں۔ اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم کا نیا ریکارڈ دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایا۔ ملتان ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان پارٹنر شپ جاری ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 411 رنز کی شراکت بنائی تھی، پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ شراکت قائم کی تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن
آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں