ملتان: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا پانچواں شکار کیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز اسکور کیے۔ جیمی اسمتھ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سنچری کی بدولت 366 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Source: Social Media
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز کا ایک سال پہلے اعلان
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی
دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ذو معنی پوسٹ
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز کا ایک سال پہلے اعلان
قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان
دوسرا ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ 127 رنز خسارے میں، پاکستان کی گرفت مضبوط
شکیب الحسن نے بنگلادیش واپسی پر یو ٹرن لے لیا، وجہ بھی بتادی