Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ایم ایل سی انتخابی نتائج بی جے پی کے لیے بھی فکر انگیز، پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ایم ایل سی انتخابی نتائج بی جے پی کے لیے بھی فکر انگیز، پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز
ایم ایل سی انتخابی نتائج بی جے پی کے لیے بھی فکر انگیز، پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز — October 29, 2026
ملک کی 4 بڑی ریاستوں اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار اور کرناٹک میں 28 سیٹوں پر ایم ایل سی انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی دیگر پارٹیوں سے بہتر ضرور رہی، لیکن کچھ ایسی سیٹوں پر اسے شکست حاصل ہوئی جہاں وہ فتح کی امید لگائے بیٹھی تھی۔ خاص طور سے پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی اور فڑنویس-گڈکری کے آبائی خطہ ناگپور میں بی جے پی کو ملی شکست فکر انگیز ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے قلعہ گورکھپور میں بھی پارٹی کو بڑی مشکل سے 307 ووٹوں سے فتح ملی۔

28 سیٹوں پر ہوئے انتخابات کے جو نتائج سامنے آئے ہیں، ان میں 16 سیٹیں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کے حصے میں گئی ہیں، جبکہ 12 سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ناگپور سیٹ پر کانگریس امیدوار ابھیجیت ونجاری کو جیت ملی ہے، جس کے بعد پارٹی پی ایم مودی پر طنز کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ دراصل ناگپور کا نتیجہ سامنے آنے سے پہلے ہی 28 اکتوبر کو پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر کانگریس کا مذاق بنایا تھا، لیکن ناگپور کے نتیجہ نے خود ان کا مذاق بنا دیا۔

پی ایم مودی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’بیلٹ پیپر پر انتخاب ہونے کے باوجود کانگریس ہار گئی۔‘‘ بی جے پی کے کئی دیگر سرکردہ لیڈران نے بھی کانگریس کے ’صفر‘ سیٹ پر طنزیہ حملے کیے تھے، لیکن ناگپور میں فتح نے کانگریس کو جوابی حملہ کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مودی صاحب اپنے ہی لوک سبھا حلقہ کی ایم ایل سی سیٹ ہار گئے۔ اس کے علاوہ ناگپور میں بھی بی جے پی ہار گئی۔ بوجھو تو ناگپور میں کون جیتا؟‘‘ یہ تبصرہ پون کھیڑا نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر پی ایم مودی کی پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں 11 ایم ایل سی سیٹوں پر انتخابات ہوئے تھے، جن میں سے 6 سیٹیں بی جے پی کے حصہ میں اور 5 سیٹیں سماجوادی پارٹی کے حصہ میں گئی ہیں۔ اسی طرح بہار کی 8 ایم ایل سی سیٹوں میں سے 3 سیٹوں پر بی جے پی، 1-1 سیٹ پر جنتا دل یو، آر جے ڈی، جن سوراج اور 2 سیٹوں پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ مہاراشٹر کی 5 سیٹوں میں سے 3 سیٹوں پر کانگریس قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی اور 2 سیٹوں پر بی جے پی قیادت والی مہایوتی فتحیاب ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کی کارکردگی کافی اچھی رہی، کیونکہ 4 سیٹوں میں سے 3 پر اس نے قبضہ کیا اور ایک سیٹ پر جنتا دل (ایس) کو کامیابی ملی ہے۔

ملک کی 4 بڑی ریاستوں اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار اور کرناٹک میں 28 سیٹوں پر ایم ایل سی انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی دیگر پارٹیوں سے بہتر ضرور رہی، لیکن کچھ ایس...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn