Sports

محمڈن اسپورٹنگ کلب پہلی جیت کی تلاش میں اسپورٹنگ کلب دہلی کے مدِ مقابل

محمڈن اسپورٹنگ کلب پہلی جیت کی تلاش میں اسپورٹنگ کلب دہلی کے مدِ مقابل

نئی دہلی، 25 اپریل : تنزلی کے خطرے سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب اتوار کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں انڈین سپر لیگ 2025-26 کے میچ نمبر 69 میں اسپورٹنگ کلب دہلی کے خلاف اپنے سیزن کی پہلی جیت حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔میچ کا آغاز شام 5 بجے ہوگا۔ اسپورٹنگ کلب دہلی اپنے ہوم گرا¶نڈ پر ناقابل شکست ہے اور وہ چنئیین ایف سی کے خلاف 0-1 کی قریبی شکست کے بعد واپسی کرنا چاہے گا۔ اگرچہ ایلکس ساجی کی قیادت میں دفاعی لائن نے شاندار کارکردگی دکھائی، جس میں ایک اہم گول لائن بلاک اور بروقت سلائیڈنگ ٹیکلز شامل تھے ، لیکن دہلی کی ٹیم 11ویں منٹ میں ہونے والے گول کے بعد واپسی نہ کر سکی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں مقام پر موجود اسپورٹنگ کلب دہلی اگر اتوار کو جیت جاتا ہے تو اس کے پوائنٹس 11 ہو جائیں گے اور وہ ریلیگیشن کے خطرے سے تقریباً باہر ہو جائے گا۔ اسپورٹنگ کلب دہلی کے ہیڈ کوچ توماشز تکھورش نے کہا کہ محمڈن ایس سی کے خلاف میچ حکمت عملی کے اعتبار سے اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا، ''موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے خلاف میچز کے علاوہ انہوں نے سات میچوں میں صرف نو گول کھائے ہیں اور اکثر کم فرق سے ہارتے ہیں۔ وہ کا¶نٹر اٹیک میں خطرناک ہیں، اس لیے ہمیں جلدی ٹرانزیشن روکنا ہوگا اور دفاع میں نظم برقرار رکھنا ہوگا۔'' فارورڈ ماتیجا بابووچ نے گھریلو حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ''ہمارے مداح ہمارے لیے اضافی کھلاڑی کی طرح ہیں۔ ہم ہوم گرا¶نڈ پر ناقابل شکست ہیں اور یہی ہمیں اعتماد دیتا ہے ۔'' دوسری جانب محمڈن ایس سی حالیہ میچ میں چنئیین ایف سی کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا کے بعد اپنے دفاعی کھیل کو مزید مضبوط بنانا چاہے گا۔ کولکاتا کی ٹیم نے منظم دفاعی کھیل پیش کیا، جہاں گول کیپر پدم چیٹری نے اہم بچا¶ کیے جبکہ ہیرا منڈل نے پلیئر آف دی میچ کارکردگی دکھائی۔ جے احمد مزمدار نے بھی ایک اہم گول لائن کلیئرنس کر کے ٹیم کو بچایا۔اس اہم مقابلے میں منڈل اور احمد مزمداردہلی کے حملوں کو روکنے اور تیز کا¶نٹر اٹیک بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ محمڈن ایس سی اس وقت صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل کے آخری نمبر پر ہے اور لیگ میں بقا کے لیے اسے فوری کامیابی درکار ہے ۔ اگرچہ ماکان چھوتھے اور مہیتوش رائے جیسے کھلاڑی کا¶نٹر اٹیک میں م¶ثر رہے ہیں، لیکن ٹیم کو آخری لمحات میں اپنی فنشنگ بہتر بنانی ہوگی۔ محمڈن ایس سی کے ہیڈ کوچ مہراج الدین نے کہا، ''ہم ٹیبل کے آخر میں ہیں، لیکن ٹیموں کے درمیان فرق زیادہ نہیں ہے اور ایک جیت ہماری پوزیشن کو بہتر بنا سکتی ہے ۔ کھلاڑیوں کا جذبہ قابل تعریف ہے اور ہم میدان سے باہر کی صورتحال کو اپنی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہونے دے رہے ۔'' ڈیفینڈر ہیرا منڈل نے ٹیم کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا، ''ہم بنیادی اصولوں پر قائم ہیں، ایک یونٹ کی طرح کھیل رہے ہیں اور ایک فیملی کی طرح کام کر رہے ہیں۔ امید ہے اگلے میچ میں ہم بہتر کارکردگی دکھائیں گے ۔'' اتوار کا یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ۔ اسپورٹنگ کلب دہلی ہوم جیت کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے ، جبکہ محمڈن ایس سی اس میچ میں کامیابی حاصل کر کے اپنی بقا کی امیدوں کو زندہ رکھنا چاہے گا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments