مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صالح نے ایک شاندار بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے تاریخی سنگِ میل عبور کر کے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد صالح نے یہ سنگِ میل فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے بھی کم میچز میں حاصل کیا۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت صالح افریقہ کپ آف نیشنز (اے ایف کون) میں مصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ صالح نے آئیوری کوسٹ کے خلاف سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں ایک انتہائی اہم گول کیا، جس کے بعد مصر کے لیے ان کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد 100 ہو گئی۔ صالح گزشتہ 15 برس سے مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مصر کے لیے 111 میچز میں پرفارم کیا ہے، اس دوران انہوں نے 65 گول اسکور کیے اور 35 اسسٹ فراہم کیے، یوں ان کی مجموعی گول کنٹری بیوشن 100 تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ میسی نے ارجنٹینا کیلیے یہ سنگِ میل 122 میچز جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کیلیے 136 میچز میں حاصل کیا تھا۔ اس ریکارڈ تک سب سے تیزی سے پہنچنے کا اعزاز برازیلین لیجنڈ فٹبالر پیلے کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 77 میچز میں انجام دیا، جبکہ نیمار 94 میچز میں یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی