Sports

محمد وسیم کو پاکستانی ویمن  ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

محمد وسیم کو پاکستانی ویمن ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔ محمد وسیم کو 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔ اب انہیں ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی، بورڈ کی مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے۔ دعوؤں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو کوچنگ نہ کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی ہے۔ محمد وسیم خود بیٹسمین تھے لیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین ہوگئی۔ ان کا رویہ اکھڑ مزاج رہا، ان کی بولنگ اور بیٹنگ کوچ سمیت کھلاڑیوں سے بھی نہ بن سکی۔ وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔ ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار رہی اور ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments