Sports

محمد نبی اور ان کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی

محمد نبی اور ان کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی

ٹی 20 لیگ میں افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے تاریخ رقم کردی۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں افغانستان کے آل راؤنڈر اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ ایک ہی ٹیم میں کھیلنے والے باپ اور بیٹے بن گئے ہیں۔ بی پی ایل میں محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کررہے ہیں۔ افغان آل راؤنڈر نے بیٹے کے ساتھ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ پر 53 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو بھی افغانستان کی ٹیم سے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں، افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سےکھیلنا میرا خواب ہے۔ واضح رہے کہ میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلزکو 41 رنز سے شکست دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments