International

مغربی کنارا : یہودی آباد کاروں کا امریکی و جرمن رضاکاروں پر حملہ ، کئی زخمی

مغربی کنارا : یہودی آباد کاروں کا امریکی و جرمن رضاکاروں پر حملہ ، کئی زخمی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بیان کردہ اس پالیسی کہ حماس پر دباؤ جاری رکھنا ہے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے ان رضا کاروں کو بھی اپنے تشدد بھرے دباؤ کی زد میں لے لیا جب یہ غیر ملکی رضا کار فلسطینی کسانوں کی مدد کے لیے موجود تھے۔ غیر ملکی رضا کاروں کے خلاف یہودی آباد کارون نے یہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے میں کی ہے۔ جہاں سات اکتوبر سے اب تک کم از کم 579 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار مخلتف کارروائیوں میں ہلاک کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے بھی 16 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمی ہونےوالے غیر ملکی رضاکاروں کو زخم آئے ہیں اور انہیں ہسپتال میں علاج کی ضرورت ہے۔ ان کے زیادہ زخمی ہونے کا اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے۔ ایک رضاکار ڈیود ہمل بتایا گیا ہے ان رضاکاروں میں آتھ امریکی رضا کاربھی شامل ہیں۔ جبکہ جرمن رضاکار بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔ یہ رضا کار فلسطینی گاؤں قصرہ میں زیتون کے باغات سے بہتر پھل لینے کے طریقوں سے آگاہ کرنے کی رضاکارانہ مہم پر تھے۔ ڈیوڈ ہمل نے ' اے ایف پی کو بتایا ' ہم اپنا کام مکمل پر امن طریقے سے کر رہے تھے ، نہ ہماری وجہ سے کسی وک کوئی خطرہ تھا ، کہ اچانکا یہودی آباد کاروں نے ہماری طرف سے بڑھنا شروع کر دیا اور ہمیں دھکے دیے اور زدوکوب کیا۔' ڈیوڈ ہمل نے مزید کہا ' ان یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں میں لکڑی اور لوہے کے ڈنڈے تھے جن سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے، علاوہ ازیں وہ ہم پر بڑے بڑے پتھر پھینک رہے تھے۔ میری ٹانگوں ، بازوؤں اور جبڑوں پر مجھے مار رہے تھے۔ ' یہ بتانےوالے ڈیوڈ کے چہرے پر زخم صاف نظر آرہے تھے۔ واضح رہے یہ رضاکارانٹر نیشنل سالیڈیرٹی موومنٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ قصرہ کے میئر ہانی عودیہ کے مطابق نابلس کے رفیعہ ہسپتال میں زیر علاج چار غیر ملکی رضاکاروں کاروں میں دو زخمی خواتین رضاکار بھی زیر علاج ہیں۔ 'اے ایف پی' سے نمائندے نے کم از کم تین زخمی غیر ملکوں کو ہسپتال میں زیر علاج دیکھا۔ میئر کے مطابق، اسرائیلی فوجی وہاں پہنچے اور فائرنگ کی جس کے بعد رضاکاروں اور کسانوں کو وہاں سے جانا پڑا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments