آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لیون نے لیجنڈ فاسٹ بولر میک گرا کا زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا، سابق کرکٹ کا مزاحیہ ردعمل وائرل ہوگیا۔ ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں گلین میک گرا نے اپنا ریکارڈ ٹوٹنے پر ایسا ردعمل دیا جس نے سب کی توجہ مبذول کروالی، سابق آسٹریلوی فاسٹ نے اپنی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ ٹوٹنے پر کمنٹری کے دوران کرسی اٹھالی جس کی ویڈیو نے سب کو ہنسا دیا۔ اسپنر ناتھن لیون گلین میگرا سے ٹیسٹ وکٹوں کی دوڑ میں آگے نکل گئے، آسٹریلوی بولرز کی فہرست میں وہ لیجنڈ فاسٹ بولر کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ میچز میں آف اسپنر ناتھن لیون کی وکٹوں کی تعداد اب 564 ہو گئی ہے جبکہ گلین میگرا نے اپنے شاندار کیریئر میں 563 وکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ لیجنڈ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن پاس ہے جنھوں نے اپنے کیریئرمیں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شین وارن دوسرے اور جیمز اینڈرسن 704 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔ بھارت کے لیگ اسپنر انیل کمبلے نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 619 جبکہ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ نے 604 وکٹیں اپنے نام کیں، ناتھن زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی