Sports

مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہوں: کرسٹیانو رونالڈو

مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہوں: کرسٹیانو رونالڈو

لزبن، 12 جون :)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے جمعہ کے روز ان افواہوں اور خدشات کو ہنسی میں اڑا دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ بڑھتی عمر کے باعث انہیں ورلڈ کپ میں فٹنس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔41 سالہ رونالڈو، جو اب تک اپنے ملک کے لیے ریکارڈ 227 میچز کھیل چکے ہیں، اپنے کیریئر کے چھٹے (6th) ورلڈ کپ فائنلز میں پرتگال کی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ اپنی ٹیم کی امریکہ روانگی سے قبل جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس سوال کا انتہائی کرارا جواب دیا کہ آیا وہ اب بھی اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہیں؟جب صحافیوں نے ان کی فٹنس پر سوال اٹھایا تو رونالڈو نے کہا میں بالکل ٹھیک ہوں اور بہترین فارم میں ہوں کیا آپ لوگوں نے حال ہی میں میرے میچز نہیں دیکھے ؟"انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ رابرٹو مارٹنیز کی زیرِ نگرانی پرتگالی ٹیم نے اس میگا ٹورنامنٹ کے لیے بہترین اور سخت تیاری کی ہے ۔ رونالڈو نے تربیتی سیشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "تیاری کا دورانیہ بہت اچھا رہا لیکن کافی تھکا دینے والا بھی تھا، کیونکہ ہم سب نے گرا¶نڈ پر سخت محنت کی ہے ۔"پرتگال نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے وارم اپ میچوں میں چلی اور نائیجیریا کے خلاف شاندار جیت درج کی ہے ، تاہم کپتان رونالڈو کا ماننا ہے کہ اصل امتحان ابھی باقی ہے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا"وارم اپ میچز اپنی جگہ، لیکن سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ 17 تاریخ کو جب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ (ڈی آر کانگو کے خلاف) میں گیند گھومنا شروع ہوگی، تب اصل چیلنج شروع ہوگا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments