International

مجھے اسرائیلی فوج نے اغوا کر لیا ہے، گریٹا تھنبرگ

مجھے اسرائیلی فوج نے اغوا کر لیا ہے، گریٹا تھنبرگ

گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار ماحولیاتی کارکن گریٹا تُھنبرگ کا اسرائیلی گرفتاری کے بعد ریکارڈ کیا گیا بیان جاری کردیا گیا۔ اپنے بیان میں گریٹا کا کہنا ہے کہ اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے مجھے میری مرضی کے بغیر اسرائیلی فوج نے اغوا کر لیا ہے۔ گریٹا تُھنبرگ نے کہا کہ ہمارا انسانی ہمدردی کا مشن، عالمی قانون کے مطابق پرتشدد نہیں تھا، سوئیڈن کی حکومت ان کے اور ان کے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرے۔ یاد رہے کہ "گلوبل صمود فلوٹیلا" درجنوں ممالک سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کے ساتھ غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا، جسے اسرائیلی بحریہ نے روک لیا۔ غزہ امداد لے جانے والی کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا اور تمام کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔ سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تُھنبرگ سمیت 200 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے گئے، اسرائیلی فورسز نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہ راست ویڈیو نشریات جام کر دیں، جنگ زدہ علاقے سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دوری پر اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کا گھیراؤ کیا۔ صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک کشتی مکینو غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو چکی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments