کنگسٹن: صدی کے سب سے بڑے سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا کو ہلادیا، بڑے پیمانے پر تباہی کے ساتھ مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان “میلیسا” نے جمیکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شدید ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے باعث کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے بتایا کہ میلیسا کو کیٹیگری فائیو کا طوفان قرار دیا گیا ہے، جس میں ہواؤں کی رفتار 270 کلومیٹر فی گھنٹہ (185 میل فی گھنٹہ) تک ریکارڈ کی گئی۔ یہ 174 برسوں میں جمیکا سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ طوفان نے جنوبی جمیکا کے سینٹ الیزبتھ علاقے میں لینڈ فال کیا، جس کے نتیجے میں درخت، بجلی کے کھمبے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور پچاس ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک میں بھی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جیمیکا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی بھی انفرا اسٹرکچر ایسا نہیں، جو کیٹیگری فائیو کے طوفان کو برداشت کر سکے۔ عالمی ریڈ کراس نے بڑے پیمانے پر تباہی اور پندرہ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ جمیکا حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم تمام تعلیمی ادارے، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں ہنگامی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ “میلیسا” آنے والے دنوں میں مزید شمالی علاقوں سے گزرتے ہوئے شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈز اور تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں