Activities

مدھیامک امتحان 2024میں ایجوکیشنل سپورٹ کاﺅنسل کی شاندار کارکردگی

مدھیامک امتحان 2024میں ایجوکیشنل سپورٹ کاﺅنسل کی شاندار کارکردگی

ایجوکیشنل سپورٹ کاﺅنسل نے الحمد اللہ اس سال بھی صد فی صد رزلٹ دے کر مایوس نہیں کرتا۔ہر بچہ لا محدودامکانی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔ضرورت ہے اچھے سنگتراش کی جو پتھروں میں کسمساتے ان شہ پاروں کو حقیقت کا روپ دے سکے۔گذشتہ21سالوں سے یہ ایک چھوٹا اور غریب ادارہ نہائت ہی خاموشی سے قوم و ملت کے امپاورمنٹ کے لئے کوشاں و سرگرداں رہا ہے۔اس سال بھی ادارہ ہذا کے زیر اہتمام پرخلوص اور معیاری کوچنگ سے فیضاب ہونے والے طلبا و طالبات نے مدھیامک 2024کے امتحان میں صد فی صد کامیابی حاصل کرکے ملک وملت کا نام روشن کیا ہے۔ کل 70 طلبا وطالبات اس امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں 60 بچوں نے 60% سے زائد نمبر حاصل کیا اور باقی 10 بچے سکنڈ ڈیویزن حاصل کئے۔ بیشتر طلبا وطالبات نے مختلف پیپرز میں لیٹر مارکس حاصل کیے ہیں۔لڑکوں میں غلام فیصل نے 94% اور شفیع الرحمن نے 91% نیزلڑکیوں میں عالمین احمد نے 89% اور حُما مہ خاتون نے 86% مارکس حاصل کیے ہیں۔نظم و ضبط،اعلیٰ معیار تعلیم و تربیت کے علاوہ ،الحمد اللہ گارجین حضرات کی مثبت شراکت اور قابل اساتذہ کرام کی بے لوث کوششوں کی بدولت یہ شاندار کامیابی ممکن ہوسکی ہے۔ ان حوصلہ افزا نتائج سے دوسرے تعلیمی اداروں کو بھی ایک مثبت پیغام جاتا ہے۔ نوٹ: واضح ہو کہ ادارہ ہذا نے رواں سال کے کلاس XI (مغربی بنگال بورڈ) میں داخلے کے لیے اہلیتی ٹیسٹ کا اہتمام 19مئی2024 بروز اتوار بوقت 10.00 بجے صبح بمقام قریش انسٹی ٹیوٹ، 5/1 کمبراسٹریٹ، کلکتہ۔17میں کیا گیا ہے

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments