Sports

مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے

مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ جمعرات کو دوسرے ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی کُل وکٹیں 415 ہو گئی ہیں۔ اس تاریخی اعزاز کے ساتھ مچل سٹارک نے پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جنوری 30 سنہ 1990 کو پیدا ہونے والے مچل ایرون سٹارک المعروف مچل سٹارک ایک آسٹریلین کرکٹر ہیں جو آسٹریلیا کی قومی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نیو ساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ بائیں بازو کے فاسٹ بولر اور لوئر آرڈر کے لیفٹ ہینڈ بیٹر ہیں تاہم ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ مچل سٹارک نے سنہ 2010 میں انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا لیکن ابتدائی سالوں میں انجریز نے انہیں کافی متاثر کیا۔ وہ سنہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت کے دوران دنیا بھر میں نمایاں ہوئے اور شاندار کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ وہ سنہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ سنہ 2019 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 27 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔ یوں وہ لگاتار دو ورلڈ کپ (2015 اور 2019) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔ نومبر 2023 تک وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے۔ مچل سٹارک نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 150 اور پھر 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا، جو انہوں نے بالترتیب 77 اور 102 میچوں میں حاصل کیا۔ وہ ورلڈ کپ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں جو انہوں نے صرف 19 میچوں میں حاصل کیں۔ مچل سٹارک 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ، 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور دیگر اہم ٹائٹلز جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ چند ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی ٹرافیاں جیتی ہیں۔ مچل سٹارک اپنی برق رفتار بولنگ اور ریورس سوئنگ کرنے کی صلاحیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کی تیز ترین گیند 160.4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جو ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی سب سے تیز گیند ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments