Sports

مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی تعریف کی ہے یا بے عزتی؟

مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی تعریف کی ہے یا بے عزتی؟

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں بابر اعظم کی تعریف نہیں بے عزتی کی ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جب آپ کا ہیڈ کوچ یہ کہہ رہا ہے کہ پاور پلے میں بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے اس لیے 12 اوورز کے بعد ہم اس کو نہیں بھیج سکتے۔ باسط علی نے کہا کہ یہ تو آپ بابر اعظم کی بے عزتی کررہے ہیں اور پھر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کا نمبر ون بیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا دباؤ میری سمجھ سے باہر ہے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے کوئی بابر اعظم کی ٹیم نہیں ہے، کرکٹ سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر سے بات شروع ہورہی ہے اسی پر ختم ہورہی ہے جو سلیکٹ نہیں ہوا اس پر گفتگو ہی نہیں ہورہی۔ کامران اکمل نے کہا کہ آپ نے باہر اعظم کو ایشیا کپ سے باہر کیا لیکن یہ بہترین موقع تھا کہ اسے کھلا دیتے تو ورلڈ کپ سے قبل ہی آپ کو اندازہ ہوجاتا، لیکن آپ انہیں وہاں لے کر نہیں گئے اور ورلڈ کپ میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب بابر پرفارم نہیں کررہا تو پھر وہی باتیں ہورہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments